کراچی میں ’’اومیکرون‘‘ کے مزید 6 مشتبہ کیسز سامنے آگئے

کراچی: کئی ممالک میں تیزی سے پھیلنے والے کورونا وائرس کے نئے ویرینٹ ’اومیکرون‘ کے کراچی میں مزید 6 مشتبہ کیسز سامنے آگئے۔محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق شہر قائد میں کورونا وائرس کے نئے ویرینٹ ’اومیکرون‘ کے مزید 6 مشتبہ کیسز سامنے آگئے، تمام افراد کے جینوم سیکویسنگ کے لئے نمونے نجی اسپتال پہنچا دیئے گئے ہیں۔
محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ تمام افراد میں کورونا کی تصدیق ہوگئی ہے، 4 افراد جنوبی افریقا اور 2 برطانیہ سے کراچی پہنچے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں