اٹک موٹروے پر کار حادثہ، 3 افراد جاں بحق

اٹک: چھچھ انٹرچینج کے قریب کار ڈرائیور کے سونے کے باعث حادثے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق اٹک موٹروے چھچھ انٹرچینج کے قریب کار اور شہزور کے تصادم میں کار ڈرائیور سمیت 3 افراد جاں بحق اور 1 شدید زخمی ہوگیا، زخمی اور لاشوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال حضرو منتقل کردیا گیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی 3 گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں، تاہم حادثہ اس قدر خوفناک تھا کہ لاشوں کو گاڑی کاٹ کر نکالا گیا، زخمی شخص کو اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم ڈاکٹرز نے حالت تشویش ناک ہونے کے باعث اسے راولپنڈی ریفر کردیا ہے۔ عینی شاہدین اور شواہد سے پتہ چلا ہے کہ حادثہ کار ڈرائیور کی نیند کے باعث پیش آیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں