پشاور: پولیس ناکے پر فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید

پشاور: سربند میں پولیس ناکے پر فائرنگ سے ایک جوان شہید ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق پشاور کے علاقے سربند میں پولیس پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ڈیوٹی پر موجود پولیس جوان زخمی ہوگیا، جسے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم اہلکار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔
پولیس کے مطابق موٹر سائیکل پر سوار نامعلوم مسلح افراد کو روکنے کی کوشش کی گئی تو انہوں نے گاڑی قدیم چیک ناکے پر تعینات پولیس جوانوں پر فائرنگ کردی، جس سے ایک اہلکار شہید ہوگیا، جب کہ واقعے کے بعد حملہ آور فرار ہو گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں