حکومت نے منی بجٹ پاس کرانے کی تیاری کرلی

اسلام آباد: حکومت نے منی بجٹ پاس کرانے کی تیاری کرلی۔ترجمان مشیر خزانہ کے مطابق 12 جنوری کو آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ہوگا جس میں چھٹا جائزہ پیش کیا جائے گا۔حکام وزارت خزانہ کا کہنا ہےکہ پاکستان 12 جنوری سےقبل آئی ایم ایف کی پیشگی شرائط پوری کرےگا اور منی بجٹ فنانس بل کے ذریعے پاس کرایا جائے گا جب کہ اسٹیٹ بینک کا قانون بھی پارلیمنٹ کے ذریعے پاس ہوگا۔حکام کے مطابق منی بجٹ کے ذریعے 350 ارب روپے کی ٹیکس چھوٹ واپس لی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں