کے الیکٹرک کی بجلی 5 روپے 50 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست

اسلام آباد: کے الیکڑک نے بجلی کی قیمت میں 5 روپے 50 پیسے فی یونٹ اضافے کے لیے درخواست دائر کر دی۔
کے الیکڑک نے درخواست ایک سہ ماہی اور ایک ماہانہ ایڈجسمنٹی کی مد میں دائر کی۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ جولائی تا ستمبر کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 5 روپے 18 پیسے جبکہ نومبر 2021 کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 32 پیسے فی یونٹ مہنگی کی جائے۔کے الیکٹرک کی درخواست پر نیپرا تین جنوری کو سماعت کے بعد فیصلہ کرے گی۔ ستمبر کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بھی کے الیکڑک صارفین کے لیے بجلی 3 روپے 75 پیسے فی یونٹ مہنگی کی گئی تھی۔
دوسری جانب اس سے قبل سی پی پی اے نے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے بجلی 4 روپے 33 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخوست کی تھی جس پر نیپرا 29 دسمبر کو سماعت کرے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں