صدر مملکت عارف علوی نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں اضافی ججز کی تعیناتی کی منظوری دیدی

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں اضافی ججز کی تعیناتی کی منظوری دے دی۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے آئین کے آرٹیکل 175 کے تحت اسلام آباد ہائیکورٹ کے اضافی ججز کی تعیناتی کی منظوری دے دی۔ جسٹس طارق محمود جہانگیری اور جسٹس بابر ستار کی بطور اسلام آباد ہائیکورٹ ایڈیشنل جج تعیناتی کی منظوری دی گئی ہے۔ صدر مملکت نے جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کی سفارشات پر ناموں کی منظوری دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں