خیبرپختونخواہ اور پنجاب کے بلدیاتی الیکشن; وزیراعظم عمران خان نے 21 رکنی سپریم کمیٹی قائم کردی

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے پنجاب اور خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی انتخابات کے محاذ کے لیے 21 رکنی سپریم کمیٹی قائم کرد ہے۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب اور خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے لئے وزیراعظم عمران خان نے 21 رکنی سپریم کمیٹی قائم کر دی جس کے بعد کمیٹی کا پہلا اجلاس آج اسلام آباد میں طلب کرلیا گیا۔
اس اجلاس کی صدارت وزیراعظم عمران خان کریں گے جب کہ اجلاس میں وزیراعلیٰ عثمان بزدار،گورنرچوہدری سرور ، وزیر بلدیات محمود الرشید، سینیٹر سیف اللہ نیازی، عامر کیانی، فواد چوہدری، حماد اظہر، شفقت محمود، وزیر اعلیٰ کے پی محمود خان، اسد قیصر، پرویز خٹک اور مراد سعید بھی شریک ہوں گے۔ اجلاس میں خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی انتخاب کے دوسرے مرحلے کے حوالے سے سیاسی لائحہ طے کیا جائے گا۔
اجلاس میں پنجاب میں بلدیاتی انتخابی معرکے کے حوالے سے بھی اہم فیصلے کیئے جائیں گے۔ پی ٹی آئی بلدیاتی انتخاب کے آگلے محاذ کے لئے قبل از وقت صف بندی کرے گی۔ میڈیا ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی بلدیاتی انتخاب کے اگلے محاذ کے لیے قبل از وقت صف بندی کرے گی، پنجاب میں پہلے مرحلے پر ڈویژنل ہیڈکوارٹرز پر میٹروپولٹین کے لیے امیدواروں کاجائزہ لیاجائے گا جس میں لاہور، گوجرانوالہ ،فیصل آباد، ملتان، ڈی جی خان، ساہیوال، بہاولپور، سرگودھا اور راولپنڈی کے لیے میئرز کے پارٹی امیدواروں کاجائزہ لیاجائے گا۔
لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد، راولپنڈی کے لئے میئرز کے پارٹی امیدواروں کا جائزہ لیا جائے گا۔ اجلاس میں ڈیرہ غازی، ملتان، ساہیوال، بہاولپور، سرگودھا میں میٹروپولٹین کے میئرز کے امیدوار زیرغور آئیں گے۔ گجرات اور سیالکوٹ میں بھی میئرز کے لئے سیاسی شخصیات کے ناموں پر غور کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے سے متعلق حکمت عملی مرتب کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں