قائد اعظم ٹرافی، بائیوسیکورببل میں موجودکرکٹرزکی ایس اوپیز کی خلاف ورزی

کراچی: قائد اعظم ٹرافی کے فائنل میں پہنچنے والی ٹیم کے بائیوسیکورببل میں موجود کھلاڑیوں نے ایس اوپیز کی دھجیاں بکھیردیں۔قائد اعظم ٹرافی کے فائنل میں پہنچنے والی ٹیم کے کھلاڑیوں ایس اوپیز کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سپرہائی وے پرقائم ریسٹورنٹ میں افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔ کرکٹرز مداحوں کے ساتھ سیلفیاں بھی بنواتے رہے۔
بائیوسیکورببل توڑنے والوں میں فخرزمان،ساجد خان، افتخاراحمد، عمران خان سینئر، آصف آفریدی اورصاحبزادہ فرحان شامل تھے۔ریسٹورنٹ میں موجود شہریوں کی جانب سے کرکٹرز کی ایس اوپیز کی خلاف ورزیوں کی طرف توجہ دلانے کے بعد انہیں الگ مقام پربٹھا دیا گیا۔پی سی بی نے کرکٹرز کی سرگرمیوں کے حوالے سے معلومات جمع کرنا شروع کردی ہیں۔
قائد اعظم ٹرافی کے فائنل میں پہنچنے والی دونوں ٹیموں کی جانب سے قواعد کی خلاف ورزیوں کی اطلاعات ہیں۔
ملک کے سب سے بڑے قومی ایونٹ قائد اعظم ٹرافی کا فائنل خیر پختونخوا اور ناردرن کے درمیان ہفتے کو نیشنل اسٹیڈیم میں ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں