پریانتھا قتل کیس میں زیر حراست 64 ملزمان رہا

سیالکوٹ میں مشتعل افراد کے ہاتھوں بے دردی سے قتل ہونے والے سری لنکن فیکٹری منیجر پریانتھا کمارا سے متعلق کیس میں زیر حراست 64 ملزمان کو رہا کر دیا گیا۔ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق سی سی ٹی وی ویڈیوز کا جائزہ لینے کے بعد 149 زیر حراست ملزمان میں سے 64 کو رہا کر دیا گیا ہے۔پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ رہا کیے گئے افراد سی سی ٹی وی ویڈیو میں بھاگتے ہوئے دیکھائی دیے تھے۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق اس وقت 85 ملزمان سے تفتیش کی جا رہی ہے، تمام 85 ملزمان کا فارنزک ٹیسٹ مکمل ہو گیا ہے اور ملزمان جسمانی ریمانڈ پر ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ 28 دسمبر کو 18 ملزمان کو دوبارہ گوجرانوالہ کی انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا جائے گا جبکہ 67 ملزمان کو جسمانی ریمانڈ کے لیے 3 جنوری کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔دوسری جانب چیئرمین صادق سنجرانی کی زیر صدارت ہونے والے سینیٹ اجلاس میں آج پریانتھا کمارا کے قتل کے حوالے سے مذمتی قرار داد بھی منظور کی گئی اور ملزمان کو قرار واقعی سزا دینے کا مطالبہ کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں