سعودی عرب پر حوثی باغیوں کے میزائل حملے میں 2 افراد جاں بحق، 7زخمی

ریاض: حوثی باغیوں کے سعودی شہر جازان پر میزائل حملے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔عرب میڈیا کے مطابق حوثی باغیوں نے سعودی شہر جازان کو بیلسٹک میزائل سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہوگئے جب کہ حملے کے نتیجے میں ایک صنعتی ورکشاپ کو بھی نقصان پہنچا ہے، جاں بحق افراد میں سے ایک کا تعلق یمن جب کہ دوسرا سعودی شہری ہے۔دوسری جانب عرب اتحادی افواج کے مطابق اس سے قبل نجران شہر میں بھی میزائل حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں ایک گاڑی کو نقصان پہنچا جب کہ حملوں کے بعد اتحادی افواج کی جوابی کارروائی میں بیلسٹک میزائل کے 4 ڈپو اور ڈرونز تباہ کردیے گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں