شوکت ترین نے وزیر خزانہ کے عہدے کا حلف اٹھالیا

اسلام آباد: نومنتخب سینیٹر شوکت ترین نے وفاقی وزیر خزانہ کے عہدے کا حلف اٹھالیا۔شوکت ترین کی حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں ہوئی۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے شوکت ترین سے وزیرِ خزانہ کے عہدے کا حلف لیا۔وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے شوکت ترین کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ کاروباری برادری کی شوکت ترین سے امیدیں وابستہ ہیں۔ وزیراعظم کے وژن کے تحت ملک سے غربت کے خاتمے، تعمیراتی صنعت کے فروغ سمیت ملکی معیشت کو مستحکم کرنے کیلئے شوکت ترین کی کاوشیں لائق تحسین ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں