کراچی سے کالعدم تنظیم کے 2 دہشت گرد گرفتار، ہینڈ گرنیڈ سمیت اسلحہ برآمد

کراچی: کراچی سائٹ سپرہائی وے پولیس نے کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم کے دو دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا جن کے قبضے سے ہینڈ گرنیڈ سمیت اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔کراچی پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے دو دہشتگرد وں کو حراست میں لیا، ملزمان کے قبضے سے دو ہینڈ گرنیڈ اورایک پستول برآمد ہوئی۔ ملزمان کے خلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔
ایس ایس پی ایسٹ کے مطابق گرفتار ملزمان میں انس خان اور فردوس شامل ہیں۔ ملزمان نے دہشتگردی کی تربیت افغانستان سے حاصل کی۔ ملزم انس پہلے افغانستان میں بھی گرفتار ہوچکا ہے جو سنہ 2007 سے 2012 تک پل چرنی جیل میں قید تھا۔ انس کا والد محبوب کالعدم ٹی ٹی پی پاکستان وزیرستان کا ممبر تھا اور 2020 میں وزیرستان میں مارا گیا۔ گرفتار ملزمان کا سابقہ ریکارڈ بھی زیر تفتیش ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں