ماسٹر کارڈ نے عالمی آوٹ لک اکانومی 2022 جاری کر دیا

کراچی: ماسٹر کارڈ اکنامکس انسٹی ٹیوٹ نے وبائی مرض کے دوسرے سال کے سنگ میل سے قبل آنے والے سال کیلئے صارفین کی نگاہ سے دیکھے جانے والے اہم رجحانات کی بنیاد پر ایک عالمی آوٹ لک اکانومی 2022 جاری کیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق اس رپورٹ کے پتہ چلتا ہے کہ کس طرح پانچ بنیادی عوامل بچت و خرچ ، سپلائی چین، ڈیجیٹل سرایت اور اقتصادی خطرات کی بڑھتی ہوئی فہرست ، عالمی معیشت کی شکل کو جاری رکھیں گے۔ ماسٹر کارڈ کے چیف اکانومسٹ اور ماسٹر کارڈ اکنامکس انسٹی ٹیوٹ کے سربراہ برکلین ڈائر کا کہنا ہے کہ گذشتہ سال کا سفر معمولات کی جانب واپسی کا نہیں تھا جس کی بہت سے لوگ توقع کر رہے تھے، لیکن ہم نے اجتماعی طور پر زبردست پیش رفت کی ہے۔ماسٹر کارڈ اکنامکس انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے جاری کی جانے والی یہ تیسری آوٹ لک رپورٹ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں