بیٹی کی سالگرہ، وسیم اکرم نے تینوں بچوں کی تصاویر شیئر کردیں

لاہور : قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور سوئنگ کے سلطان نے اپنی بیٹی عائلہ اکرم کو سالگرہ کے موقعے پر مبارکباد دیتے ہوئے تینوں بچوں کا گروپ فوٹو شیئر کردیا۔ 55 سالہ وسیم اکرم نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ’ میرے تمام بچے اس تصویر میں ایک ساتھ نظر آرہے ہیں۔ سابق کپتان نے کہا کہ میرے تمام بچے اس فوٹو میں ایک ساتھ ہیں جو میری زندگی کا پر مسرت ترین لمحہ ہے۔ٹوئٹر پیغام میں وسیم اکرم نے کہا کہ اپنی چھوٹی سی بیٹی کو سالگرہ کے موقع پر مبارکباد دیتا ہوں جو میری زندگی کے حقیقی تحفوں میں سے ایک ہے۔ اپنی بیٹی سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے قومی ٹیم کے سابق کپتان نے کہا کہ ہم سب، خاص طور پر تمہارے والد وسیم اکرم تم سے بہت پیار کرتے ہیں‘۔

اپنا تبصرہ بھیجیں