بنوں کی تحصیل ککی میں میئر کے الیکشن پر دوبارہ گنتی کا حکم

الیکشن کمیشن نے بنوں کی تحصیل ککی میں میئرکے انتخابات پر دوبارہ گنتی کا حکم دے دیا۔الیکشن کمیشن نے جماعت اسلامی، جے یو آئی اور آزاد امیدوار کی درخواست پرفیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ ریٹرننگ افسر تمام امیدواروں کی موجودگی میں دوبارہ گنتی کریں۔الیکشن کمیشن کی جانب سے بنوں کی تحصیل ککی میں ایک ہفتے میں دوبارہ گنتی کا حکم دیا گیا ہے۔
الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ ریٹرننگ افسرنے پہلی گنتی میں ایک امیدوارکے علاوہ کسی کو نوٹس نہیں دیا تھا۔
واضح رہےکہ خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں اس تحصیل سے پی ٹی آئی کے جنید رشید کامیاب ہوئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں