مقبوضہ کشمیرکے مندر میں بھگدڑ،12افراد ہلاک،20 زخمی

سرینگر: مقبوضہ کشمیرکے مندر میں بھگدڑ سے 12 افراد ہلاک اور20 زخمی ہوگئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق مقبوضہ کشمیرکے مندر میں بھگدڑ کا واقعہ کچھ افراد کے درمیان جھگڑے کے بعد ہوا۔بھگدڑ سے زخمی افراد کواسپتال منتقل کردیا گیا۔کچھ زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔حکام کے مطابق کچھ لوگ مندر میں بغیر اجازت داخل ہوئے اورہجوم میں گھسنے کی کوشش کی۔ تلخ کلامی کے دوران کچھ لوگ پھسل کرگرے جس کے بعد بھگدڑ مچ گئی۔
بھارتی وزیراعظم نریندرمودی نے ہلاک ہونے والے ہندویاتریوں کے خاندانوں کو2 لاکھ روپے فی کس اورزخمیوں کو50 ہزار روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں