نئے سال کے آغاز پر تلخیاں کم کرنے کی ضرورت ہے: فواد چودھری

اسلام آباد: فواد چودھری نے کہا ہے کہ نئے سال کے آغاز پر ہمیں تلخیاں کم کرنے کی ضرورت ہے.
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اور اپوزیشن الیکشن، معیشت، سیاسی اور عدالتی اصلاحات کیلئے گفتگو کریں، پاکستان ایک عظیم ملک ہے، ہمیں اپنی ذمہ داریوں کے احساس کی ضرورت ہے، پارلیمان میں فساد عام آدمی کی نظر میں سیاستدانوں کا وقار کم کرتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں