شاہنوازدھانی کی بولنگ پر بیٹنگ کرونگا، مراد علی شاہ

کراچی: وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ شاہنواز دھانی کی بولنگ پربیٹنگ کروں گا۔وزیراعلی سندھ مرادعلی شاہ سے پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولرشاہنواز دھانی نے ملاقات کی۔
اس موقع پروزیراعلی سندھ کا کہنا تھا کہ شاہنواز دھانی بولنگ کریں گے اوروہ بیٹنگ کریں گے۔کرکٹ میں سانگھڑکے بہترین اسپنرنعما ن اوردیگرنوجوانوں کوپروموٹ کرنا ہے۔وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ اسپانسرڈھونڈ رہے ہیں جلد پی ایس ایل ٹیم بنائیں گے۔ انہوں نے شاہنواز دھانی کوتربیت پرمزید توجہ مرکوز کرنے کا بھی کہا۔
وزیراعلی سندھ نے شاہنواز دھانی کو شیلڈ، سندھی ٹوپی اوراجرک پیش کی۔ شاہنواز دھانی نے ملاقات کے لئے وزیراعلی کا شکریہ ادا کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں