وجیہہ سواتی قتل کیس،6ملزمان کوجوڈیشل ریمانڈ پرجیل بھیج دیا گیا

راولپنڈی: امریکی خاتون وجیہہ سواتی کے اغوا اور قتل کیس میں 6ملزمان کوجوڈیشل ریمانڈپرجیل بھیج دیا گیا۔راولپنڈی میں امریکی خاتون وجیہہ سواتی قتل کیس کے 6 ملزمان کوسول جج ظہیرصفدر ملک کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ ملزمان کا جسمانی ریمانڈ ختم ہوگیا جس کے بعد عدالت نے تمام ملزمان کوجوڈیشل ریمانڈپرجیل بھیج دیا۔تفتیشی ٹیم نے عدالت کوبتایا کہ ملزمان سے تفتیش مکمل کرلی گئی ہے۔لاش، آلہ قتل، ،گاڑی ،مقتولہ کا سامان بیگ اور ملبوسات برآمد کر لئے گئے۔ملزمان سے مقتولہ کے خون آلود کپڑے،خون آلود بیڈ شیٹ اورتولیہ بھی برآمد کیا گیا۔
عدالت نے ملزمان کو17 جنوری کودوبارہ پیش کرنے اورآئندہ تاریخ پرمقدمے کا چالان پیش کرنے کا حکم دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں