علیزے شاہ کی ہمشکل قطری ٹک ٹاکر کی سوشل میڈیا پر دھوم

کراچی: سوشل میڈیا پر اداکارہ علیزے شاہ کی ہمشکل قطری ٹک ٹاکر کی دھوم مچی ہوئی ہے۔پاکستانی سوشل میڈیا پر قطر سے تعلق رکھنے والی ٹک ٹاکر اور ماڈل رانیہ کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں وہ حیرت انگیز طور پر اداکارہ علیزے شاہ سے مشابہہ نظر آرہی ہیں۔
تاہم کچھ سوشل میڈیا صارفین کا خیال ہے کہ اداکارہ علیزے شاہ ٹک ٹاکر رانیہ سے زیادہ خوبصورت ہے جب کہ کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ رانیہ علیزے شاہ سے زیادہ پیاری ہے۔ کچھ لوگوں نے دونوں میں بے انتہامشابہت پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں لگا یہ علیزے شاہ کی ویڈیو ہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں