کرینہ سے کترینہ تک، وہ مشہور شخصیات جنہوں نے مفت میں فلمیں کیں

بالی وڈ کی اکثر فلمیں صرف اس وجہ سے کامیاب ہوتی ہیں کیوں کہ ان میں کام کرنے والی شخصیات اتنی بڑی ہوتی ہیں کہ ان کی فلمیں ہمیشہ ہٹ ہی ہوتی ہیں۔ہر فلم کے لیے یہ ستارے پروڈیوسرز سے کروڑوں روپے بطور فیس لیتے ہیں لیکن کرینہ کپور سے لے کر کترینہ کیف تک کئی ایسی مشہور شخصیات ہیں جنہوں نے کسی فلم یا گانے کے لیے معاوضہ نہیں لیا اور مفت میں کام کیا۔
آئیے جانتے ہیں یہ مشہور شخصیات کون ہیں۔
کرینہ کپور:اداکارہ کرینہ کپور نے ایک نہیں دو فلموں کے لیے کوئی فیس نہیں لی۔ رپورٹس کے مطابق انہوں نے فلم ‘بلو’ کے گانے ‘مرجانی’ اور ‘دبنگ 2’ کے ‘فیویکول سے’ کے لیے کوئی فیس نہیں لی۔
شاہ رخ خان:شاہ رخ خان نے فلم ‘بھوت ناتھ’ میں ایک چھوٹا سا کردار ادا کیا، جس کے لیے انہوں نے کوئی فیس نہیں لی۔ اس فلم میں ان کے علاوہ امیتابھ بچن اور جوہی چاولہ نے بھی کام کیا تھا۔
پریانکا چوپڑا:اداکارہ پریانکا چوپڑا نے فلم ‘بلو’ میں ایک گانا کیا، جس کا نام ‘یو گیٹ می راکنگ اینڈ سیلنگ’ تھا۔ بتا دیں کہ پریانکا نے اس گانے کے لیے کوئی فیس نہیں لی۔
دیپیکا پڈوکون:بالی وڈ اداکارہ دیپیکا پڈوکون سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکاراؤں میں سے ایک ہیں۔
رپورٹس کے مطابق دیپیکا نے اپنی پہلی فلم ‘اوم شانتی اوم’ کے لیے کوئی فیس نہیں لی۔ انہوں نے اس فلم میں مرکزی اداکارہ کا کردار ادا کیا اور مفت میں کام کیا۔
سلمان خان:اس فہرست میں سلمان خان کا نام سب سے آگے ہے۔ سلمان نے ‘سن آف سردار’ اور ‘تیس مار خان’ جیسی کئی فلموں میں مختصر کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے ان فلموں کے لیے کوئی فیس نہیں لی۔
کترینہ کیف:اداکارہ کترینہ کیف نے فلم ‘اگنی پتھ’ میں گانا ‘چکنی چمیلی’ کیا۔ رپورٹس کے مطابق انہوں نے اس گانے کے لیے کوئی فیس نہیں لی۔اس گانے کو مفت میں کرنے کی وجہ کرن جوہر اور ان کی دوستی تھی۔
سونم کپور:بالی وڈ اداکارہ سونم کپور، فرحان اختر کی فلم ’بھاگ ملکھا بھاگ‘ میں نظر آئیں۔ انہوں نے اس فلم کے لیے صرف 11 روپے لیے تھے۔
سوناکشی سنہا:اداکارہ سوناکشی سنہا نے اکشے کمار کی فلم ‘باس’ کے گانے ‘پارٹی آل نائٹ’ کے لیے کوئی فیس نہیں لی۔
شاہد کپور:اداکار شاہد کپور نے فلم ’حیدر‘ کے لیے کوئی پیسہ نہیں لیا۔ یہ فلم کشمیر کے نوجوانوں پر بنائی گئی ہے۔ شاہد کو اس فلم کے لیے ‘بہترین اداکار کا فلم فیئر ایوارڈ’ بھی مل چکا ہے۔
رانی مکھرجی:اداکارہ رانی مکھرجی نے بالی وڈ کو کئی سپرہٹ فلمیں دیں۔ رپورٹس کے مطابق انہوں نے فلم ‘کبھی خوشی کبھی غم’ کے لیے کرن جوہر سے کوئی فیس نہیں لی۔ اس کے پیچھے وجہ ان کی اچھی دوستی کو سمجھا جاتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں