معیشت مضبوط ہورہی ہے ملازمتوں کے مواقع پیدا ہورہے ہیں، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ رجسٹرڈ کاروباروں کے منافع کی شرح میں اضافے سے ظاہر ہوتا ہے کہ معیشت مضبوط ہورہی ہے اور ملازمتوں کے مواقع پیدا ہورہے ہیں۔
وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ کورونا کے باعث پیدا ہونیوالے چیلنجز کے باوجود کاروباری شرح میں اضافہ ہوا، گزشتہ 9 ماہ کے دوران رجسٹرڈ کاروباروں کے منافع میں 59 فیصد اضافہ ہوا، ظاہرہوتا ہے معیشت مضبوط ہو رہی ہے، ملازمتوں کے مواقع پیدا ہو رہے ہیں، امید ہے کاروبار اورآجران فوائد میں اپنی افرادی قوت کو بھی شامل کرینگے۔خیال رہے وزیراعظم عمران خان نے مقامی اخبار کی ایک خبر اور گراف بھی ٹویٹر پر شیئر کیا۔ جس میں بتایا گیا کہ پاکستان کی اسٹاک مارکیٹوں نے گزشتہ 10 سال میں سب سے زیادہ منافع کمایا۔
وزیراعظم نے مزید کہا امید ہے کاروبار اورآجر ان فوائد میں افرادی قوت کوبھی شامل کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں