ملک میں کورونا سے 24 گھنٹوں میں ایک ہلاکت، 1345نئے کیسز رپورٹ

اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا وائرس سے 24 گھنٹوں کے دوران ایک شخص جاں بحق جب کہ 1345 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے 46 ہزار 537 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 1345 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔
گزشتہ روز اس وبا سے مزید 1 شخص زندگی کی بازی ہار گیا جب کہ مثبت کیسز کی شرح 2.89 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ 629 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں