عوام اب بھی مری جانے سے باز نہیں آرہے، وزیر داخلہ

اسلام آباد: وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ عوام مری جانے سے باز نہیں آرہے۔وزیرداخلہ شیخ رشید نے ایک بیان میں کہا کہ مری میں تاحال بہت زیادہ گاڑیاں پھنسی ہوئی ہیں، جنہیں نکال رہےہیں۔شیخ رشید نے کہا کہ عوام مری جانےسےبازنہیں آرہے۔ انہوں نے تجویز دی کہ ہمیں 15 ،10 سیاحتی مقامات بنانےچاہئیں، مری میں جگہ چھوٹی ہےاورآبادی بہت زیادہ ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم کی زیرصدارت حکومتی رہنماؤں اور ترجمانوں کا اجلاس ہوا جس میں سانحہ مری پر بریفنگ کے دوران بعض وفاقی وزراء ضلعی انتظامیہ کے حق میں بولے تھے۔وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا تھا کہ پوری صورتحال کے دوران انتظامیہ اور پولیس نے بہترین کام کیا، شام پانچ بجے ہی مری جانے والے راستے بند کردیے تھے، حالات پولیس کے کنٹرول سے باہر تھے، رینجرز طلب کرنا پڑی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں