وفاقی کابینہ کا شہباز شریف کیخلاف لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ نواز شریف کو شہبازشریف کی ضمانت پر بیرون ملک جانے کی اجازت دی گئی، نوازشریف کی بیماری دھوکہ تھا، حکومت نے شہباز شریف کے خلاف ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اسلام آباد میں میڈیا بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اطلاعات فواد چودھری کا کہنا تھا کہ شہباز شریف اپنے بھائی کو باہر بھجوانے کے فراڈ میں ملوث ہیں۔ نوازشریف کھلم کھلا فراڈ کر کے باہر گئے۔ نوازشریف نے 17 ماہ تک اپنا علاج نہیں کروایا، وہ باہر بیٹھ کر ملکی قانون کا مذاق اڑا رہے ہیں۔ نوازشریف کی گزشتہ رپورٹ موجودہ صورت حال سے مطابقت نہیں رکھتی۔ پاکستانی سفارتخانے نے 2 بار شریف فیملی سے رپورٹس سے متعلق رابطہ کیا، شریف فیملی نے رپورٹس سفارتخانے کے ڈاکٹرز سے شیئر کرنے سے انکار کر دیا۔
انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت متحمل نہیں ہو سکتی، لاک ڈاون نہیں کریں گے، کورونا کی صورتحال کو مانیٹر کریں گے۔ تارکین وطن کیلئےاسلام آبادمیں ہاؤسنگ سکیم لانچ کر رہے ہیں، منصوبے سے 2 ارب ڈالر حاصل ہوں گے۔ 15 اپریل سے پہلے الیکشن کمیشن کو ای وی ایم فراہم کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں