ملک میں کورونا کے کیسز اور اموات میں اچانک اضافہ

اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا وائرس کے کیسز اور اموات میں اچانک اضافہ ہوگیا۔اس سے قبل یومیہ 2، 3 اور 1 اموات ہورہی تھیں جب کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 13 اموات ہوگئیں۔ اسی طرح پہلے 1300، 1600 کیسز کی تصدیق ہورہی تھی جبکہ اب 2 ہزار سے زائد کیسز سامنے آگئے۔ اسی طرح مثبت کیسز کی شرح بھی دگنی ہوگئی ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے 44 ہزار 120 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 2074 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔
گزشتہ روز اس وبا نے مزید 13 افراد کی جان لے لی، جب کہ مثبت کیسز کی شرح 4.70 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ 628 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں