شہبازشریف اورمولانا فضل الرحمان کی ملاقات، وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد پرمشاورت

اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف اور جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی ملاقات میں ملاقات میں وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر مشاورت کی گئی۔ ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی مین اپوزیشن لیڈر اور مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ان کی رہائش گاہ پر جاکر ملاقات کی۔ ذرائع کے مطابق اس ملاقات میں وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر مشاورت اور پی ڈی ایم کی تحریک کے آئندہ کے لائحہ عمل پر بھی غور کیا گیا۔
ذرائع نے بتایا کہ شہبازشریف اور مولانا فضل الرحمان کے مابین ہونے والی ملاقات میں پی ڈی ایم کے لانگ مارچ کو کامیاب بنانے پر بھی مشاورت کی گئی، جب کہ منی بجٹ بل کو ناکام بنانے کے حوالے سے حکمت عملی پر بھی غور کیا، اور حکومتی کارکردگی سمیت، سانحہ مری میں حکومتی کارکردگی کا بھی جائزہ لیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں