اسلام آباد: وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ 2023 کا انتخاب نون لیگ اورزرداری گروپ کا آخری انتخاب ثابت ہوگا۔وزیراطلاعات فوادچوہدری نے ٹوئٹ میں کہا کہ 2023 کا انتخاب نون لیگ اورزرداری گروپ کا آخری انتخاب ثابت ہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ اپوزیشن کو پارلیمان میں ایک بارپھرشکست ہوئی ہے۔ انشااللہ 2023 کے انتخابات میں یہ چہرے پارلیمان سے باہرہوں گے۔
