شہباز شریف کی سابق کرکٹر شعیب اختر کے گھر آمد

(ن) لیگ کے صدر شہباز شریف سابق کرکٹر شعیب اختر کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کرنے ان کی رہائش گاہ پہنچ گئے۔ٹوئٹر پر مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال نے شہباز شریف کے ہمراہ شعیب اختر کے گھر جانے کی تصویر شیئر کی۔احسن اقبال نے اپنی ٹوئٹ میں بتایا کہ وہ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے ہمراہ شعیب اختر کی والدہ کی وفات پر ان سے تعزیت کے لیے ان کی رہائش گاہ گئے تھے۔
خیال رہے کہ شعیب اختر کی والدہ گزشتہ ماہ انتقال کرگئی تھیں جس کی اطلاع انہوں نے ٹوئٹر کے ذریعے دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں