کورونا ویکسین کا شوقین بھارتی،11 بارویکسین لگوا لی

نئی دہلی: بھارت میں ایک شخص نے ایک یا 2بار نہیں بلکہ 11 مرتبہ کورونا ویکسین لگوالی۔بھارت میں کورونا ویکسین کےشوقین بہارکے رہائشی 84 سال کے برہمدیومنڈل نے 11 مرتبہ کورونا ویکسین لگوا لی۔منڈل نے ایک مہینے میں 3باربھی ویکسین لگوائی۔ایک ہی شخص کے 11 مرتبہ ویکسین لگوانے کا انکشاف بھی خود ویکسین لگوانے والے نے ہی کیا جس کے بعد سرکار کو ہوش آیا اورمنڈل کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
گرفتاری کے خوف سے روپوش برہمدیو منڈل نے دھمکی دی ہے کہ اگراسے پکڑا گیا تو وہ خودکشی کرلے گا۔ منڈل کا یہ بھی کہنا تھا کہ کورونا ویکسین باربار لگوانے سے اس کی صحت پراچھا اثر پڑا ہے اورہڈیوں کی تکلیف بھی کم ہوگئی ہے۔
منڈل نے بھارتی وزیراعظم نریندرمودی سے اپیل کی کہ اسے گرفتاری سے بچایا جائے۔پولیس کے مطابق برہمدیو منڈل نے کورونا ویکسین لگوانے کے لئے مختلف شناختی کارڈ استعمال کئے اورموبائل نمبر بھی مختلف دئیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں