تحقیقاتی کمیٹی آج سانحہ مری کے متاثرین سے ملاقات کرے گی

راولپنڈی: تحقیقاتی کمیٹی آج سانحہ مری کے متاثرین سے ملاقات کرے گی جس کی رپورٹ پیر کو وزیراعلیٰ پنجاب کو دی جائے گی۔سانحہ مری کی تحقیقات حتمی مرحلے میں داخل ہوگئی، تحقیقاتی کمیٹی آج چھٹے روز سانحے کے متاثرین سے ملاقات کرے گی، سانحہ مری انتظامیہ اور آپریشنل عملے کے بیانات مکمل ہوچکے۔
تحقیقاتی ٹیم آج مختلف علاقوں کا دورہ کرے گی، اور متاثرین سے آنکھوں دیکھے حال پر سوالات کیے جائیں گے، بیانات کا انتظامیہ کے بیانات سے تقابلی جائزہ لیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق تحقیقات کا آخری مرحلہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے، تحقیقاتی کمیٹی اتوار کو بھی تحقیقات جاری رکھے گی جب کہ پیر کو رپورٹ فائنڈنگز وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو پیش کردی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں