شیخ رشید سے دوستی کیسے ہوئی؟ حریم نے قصہ بتادیا

آئے روز شہ سرخیوں میں رہنے والی ٹک ٹاکر حریم شاہ نے پہلی مرتبہ اپنی اور وزیرِ داخلہ شیخ رشید کی دوستی کی ابتداء سے متعلق لب کشائی کی ہے۔حریم شاہ ان دنوں لندن میں موجود ہیں، وہاں پاکستانی کمیونٹی سے بات چیت کے دوران انہوں نے بتایا کہ آج سے تقریباً چھ سات سال قبل ایک تقریب میں شیخ رشید سے ملاقات ہوئی تھی۔
ٹک ٹاکر نے بتایا کہ میں نے اس تقریب میں شیخ رشید سے کہا کہ میں آپ کی بہت بڑی مداح ہوں جس پر انہوں نے مجھے اپنا نمبر لکھوادیا۔حریم نے دعویٰ کیا کہ نمبر لکھوانے کے بعد وفاقی وزیر نے مجھ سے کہا کہ مجھے مِس کال دیں۔
ٹک ٹاکر نے مزید بتایا کہ اس کے بعد شیخ رشید نے مجھے لاہور آنے کی دعوت دی اس کے علاوہ انہوں نے مجھے اپنی حویلی میں مدعو بھی کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں