آئمہ بیگ کے تمام بینک اکاؤنٹس منجمد

لاہور: فیڈرل بورڈ آف ریوینیو ( ایف بی آر ) نے گلوکارہ آئمہ بیگ کے تمام بینک اکاؤنٹس منجمد کر دیے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ گلوکارہ انکم ٹیکس کی مد میں ایف بی آر کی ساڑھے 8 کروڑ کی نادہندہ ہیں تاہم ایف بی آر کو آئمہ بیگ کے بینک اکاؤ نٹس سے ریکوری نہ ہو سکی ہے۔
ذرائع کے مطابق آئمہ بیگ نے اپنے بینک اکاؤنٹس سے اڑھائی کروڑ روپے سے زائد رقم نکلوا کر اکاؤنٹس خالی کردیے ہیں۔ایف بی آر نے 8کروڑ روپے انکم ٹیکس ادا نہ کرنے پر آئمہ بیگ کو نوٹس جاری کردیا.ذرائع کا مزید بتانا ہے کہ ایف بی آر نے آئمہ بیگ کی گاڑیاں ضبط کرنے کے لیے کارروائی شروع کررکھی ہے۔
خیال رہے کہ کچھ روز قبل ایف بی آر نے انکم ٹیکس ادا نہ کرنے پر آئمہ بیگ کو نوٹس جاری کیا تھا، ایف بی آر کے مطابق آئمہ نے 2018،2019اور 2020 کا انکم ٹیکس جمع نہیں کروایا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں