رمشاء کو دیکھتے ہی کہا آپ تو انوشکا سے مِلتی ہیں: سری لنکن اداکارہ

حال ہی میں پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری میں ڈیبیو کرنے والی سری لنکن اداکارہ یہالی تاشیہ کالی داسا کا کہنا ہے کہ انہیں اداکارہ رمشاء خان اور بالی وڈ اداکارہ انوشکا شرما میں خاصہ مماثلت دکھائی دیتی ہے۔یہالی نے ایک ویب شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے پاکستان میں اداکاری اور یہاں کے اداکاروں کے ساتھ کام کے تجربہ کے حوالے سے گفتگو کی۔18 سالہ سری لنکن اداکارہ نے بتایا کہ انہوں نے جب پہلی بار رمشاء کو دیکھا تو ان سے کہا کہ آپ انوشکا جیسی لگتی ہیں جس پر انہوں نے جواب دیا کہ ہاں مجھے سب یہ ہی کہتے ہیں۔
یہالی کا کہنا تھا کہ مجھے رمشاء کی جلد بے حد پسند ہے، جب میں نے ان سے ان کی جلد کی خوبصورتی سے متعلق پوچھا تو انہوں نے مشورہ دیا کہ پانی زیادہ پیا کرو۔اس کے علاوہ یہالی کا سجل علی سے متعلق کہنا تھا کہ وہ میری پسندیدہ ہیں، سری لنکا میں ان کی ایک فلم دیکھی تھی تب سے ہی میں انہیں پسند کرتی ہوں، وہ ایک بہترین شخصیت کی مالک ہیں اور بہت ٹیلنٹڈ بھی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مجھے یمنیٰ زیدی بھی بہت پسند ہیں، انہیں مقبول ترین اداکارہ کا ایوارڈ ملا، ایوارڈ کی تقریب سے پہلے میں نے انہیں کہا تھا کہ تم یہ ضرور حاصل کرو گی جس پر اس نے کہا چلو دیکھیں گے، اور اس نے ایوارڈ حاصل کرلیا۔ مجھے یمنیٰ کی اداکاری بے حد پسند ہے۔
یہالی نے اداکارہ کبریٰ خان کو انتہائی عاجز پسند انسان قرار دیا اور کہا کہ مجھے اس کا چہرہ بہت پسند ہے، اس کے علاوہ سائرہ ایک بہت اچھی انسان اور ماں ہے۔سری لنکن اداکارہ کا کہنا تھا کہ اداکار شہریار منور بہت ہینڈسم ہیں،انہوں نے بتایا کہ مجھے اردو زیادہ سمجھ نہیں آتی، میں کوشش کرتی ہوں کہ سمجھ سکوں اگلا بندہ کیا کہنے کی کوشش کررہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں