کیا عائزہ خان نے بیٹا گود لیا ہے؟

کراچی: عائزہ خان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے جس میں وہ اپنے بیٹے ریان کو گود لینے سے متعلق وضاحت دیتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔پاکستانی ڈراموں کی مشہور جوڑی عائزہ خان اور دانش تیمور کے دو بچے ایک بیٹی حورین اور ایک بیٹا ریان ہے۔ عائزہ اور دانش اپنے دونوں بچوں سے بے حد محبت کرتے ہیں اور اکثر سوشل میڈیا پر اپنے بچوں کے ساتھ تصاویر شیئر کرتے رہتے ہیں۔عائزہ خان کا ایک پرانا انٹرویو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے جس میں وہ کئی دلچسپ سوالوں کے جوابات دیتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔
جب عائزہ سے سوشل میڈیا پر ان سے متعلق گردش کرنے والی افواہ کے بارے میں پوچھا گیا تو عائزہ خان نے بتایا کہ ان کے بیٹے ریان سے متعلق ایک افواہ سوشل میڈیا پر پھیلی تھی کہ ریان ان کا سگا بیٹا نہیں ہے بلکہ انہوں نے اسے گود لیا ہے۔عائزہ خان نے بتایا کہ اس افواہ کے بارے میں جان کر انہیں بہت برا لگا تھا۔ تاہم عائزہ نے اس افواہ کے پھیلنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ جب میں حاملہ تھی تو کسی کو بھی یہ بات معلوم نہیں تھی کیونکہ میں نے کسی کوبتایا ہی نہیں تھا اسلیے سب لوگوں کو لگتا تھا کہ ہم نے ریان کو گود لیا ہے لیکن یہ سچ نہیں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں