لاہور دھماکے میں بے حسی سامنے آگئی، چند افراد لوٹ مار کرتے رہے

لاہور: سانحہ مری میں مقامی لوگوں کی بے حسی کے بعد لاہور انارکلی بم دھماکے میں بھی بے حسی کا واقعہ پیش آیا جس میں لوگ دھماکے کے بعد لوٹ مار میں مصروف رہے۔ دھماکے کے بعد منظرعام پر آنے والی فوٹیجز کے مطابق چند شہریوں نے لوٹ مار شروع کردی، دھماکہ پرائز بانڈ کے کاؤنٹر کے ساتھ ہوا جس کے بعد اردگرد آگ لگ گئی اور بھگدڑمچ گئی۔ ہر طرف چیخ و پکار کے باوجود چند افراد نے موقع کو غنیمت جان کر پیسے اور پرائز بانڈ اٹھانا شروع کردئیے۔
اطلاعات کے مطابق 20 سالہ عبداللہ نامی پرائز بانڈ کا کاؤنٹر تھا جس پر تقریباً تین لاکھ روپے موجود تھے، دھماکے میں کاؤنٹر مالک عبداللہ بھی زخمی ہوا جو میو ہسپتال میں زیر علاج ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں