کورونا ویکسین تجربے کے لئے لے جائےجانے والے بندرفرارہوگئے

واشنگٹن: امریکا میں کورونا ویکسین کے تجربے کیلئے لے جائے جانے والے بندروں نے پولیس کی دوڑیں لگوا دیں۔امریکا میں مفروربندروں نے حکام کوپریشانی میں مبتلا کردیا ۔ پینسلوانیا میں 100 بندروں کولے جانے والا ٹرک موٹروے پرکھڑے ٹرک سے ٹکرایا تو بندروں کوفرارکا موقع مل گیا۔کچھ بندروں کوتو پکڑ لیا جب کہ متعدد افراد ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ بندروں کوکورونا ویکسین کی تیاری کے سلسلے میں فلوریڈا کی ایک لیبارٹری میں تجربات کے لئے لے جایا جا رہا تھا۔حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ مفرور بندر نظرآئیں توان سے دور رہا جائے اورفوری طورپراطلاع پولیس کو دی جائے۔ بندروں کی تلاش جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں