بچوں سے زیادتی کرنے اور ویڈیوز کے ذریعے بلیک میل کرنے والا ملزم گرفتار

کوٹلی: بچوں سے زیادتی کرنے اور ویڈیوز کے ذریعے بلیک میل کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا گیا۔ ذرائع کے مطابق آزاد کشمیر کے ضلع کوٹلی سٹی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے بچوں سے زیادتی کرنے اور ویڈیوز کے ذریعے بلیک میل کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا۔ انسپکٹر سہیل یوسف کے مطابق ملزم سوشل میڈیا سے رابطہ کرتا اور انہیں زیادتی کا نشانہ بنا کر ویڈیوز بنا لیتا تھا۔انسپکٹر سہیل یوسف نے بتایا کہ ملزم زیادتی کی ویڈیو کے ذریعے بچوں کو بلیک میل کرتا اور ان سے پیسے لیتا تھا، اور پیسے نہ ملنے پر زیادتی کے شکار بچوں کو ویڈیو وائرل کرنے کی دھمکی دیتا تھا۔
ایس ایس پی کوٹلی شوکت علی کا کہنا ہے کہ غیر اخلاقی ویڈیوز بنانا اور بچوں سے زیادتی سنگین جرم ہے، پولیس نے تمام ثبوت اکٹھے کر لئے ہیں اور بڑے انکشافات کی توقع ہے، اور ملزم انجام تک پہنچے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں