جہانگیر خان ترین اور ان کی اہلیہ بھی کورونا کا شکار

لاہور: جہانگیر ترین اور ان کی اہلیہ کے کورونا ٹیسٹ مثبت آگئے۔ ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے ناراض رہنما اور شوگر اسکینڈل میں نامزد ملزم جہانگیر خان ترین اور ان کی اہلیہ بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں، دونوں کے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔
اس حوالے سے تصدیق کرتے ہوئے جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ ہم دونوں میاں بیوی نے خود کو قرنطینہ کرلیا ہے، دوستوں اور عوام سے دعاؤں کی درخواست ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں