ثقلین مشتاق کے میچ ونر اور گیم چینجر کھلاڑی کون ہیں؟

پاکستان اور انگلینڈ سمیت مختلف ٹیموں کے لیے کوچنگ کرنے والے سابق آف اسپنر ثقلین مشتاق نے میچ ونر کھلاڑی کے بارے میں بتایا ہے۔ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان ٹیم کے عبوری ہیڈ کوچ کی ذمہ داریاں نبھانے والے سابق ٹیسٹ کرکٹر نے سوشل میڈیا پر ایک تصویر جاری کی ہے اور ساتھ ایک کیپشن بھی تحریر کیا ہے۔
ثقلین مشتاق نے ٹوئٹر پر انگلش کرکٹر معین علی کی اپنے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ایک حقیقی میچ ونر، ایک گیم چینجر۔
خیال رہے کہ اس سے قبل معین علی بھی ایک انٹرویو کے دوران ثقلین مشتاق کے کوچنگ کے انداز کی تعریف کر چکے ہیں۔معین علی کا کہنا تھا کہ میری نظر میں ثقلین مشتاق دنیا کے بہترین کوچ ہیں اور مجھے ان کا کھلاڑیوں کو سمجھانے کا انداز بہت پسند ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں