قتل سےپہلے نورمقدم کیساتھ جنسی زیادتی کی تصدیق

اسلام آباد میں قتل سے پہلے نور مقدم کیساتھ جنسی زیادتی کی تصدیق ہوگئی۔ آئی جی آفس میں نورمقدم قتل کیس سے متعلق اجلاس ہوا جس میں پنجاب فرانزک ایجنسی کی رپورٹ کا دوبارہ جائزہ لیاگیا۔ رپورٹ کےمطابق قتل سےپہلےنورمقدم کیساتھ جنسی زیادتی کی تصدیق ہوگئی۔رپورٹ کے مطابق نورمقدم نےجان بچانےکی ہرممکن کوشش کی، اس کے ناخن سے ظاہرجعفرکی جلدکےنمونےملے۔پولیس کے مطابق جس چاقوسے نور مقدم کوقتل کیاگیاوہ بھی مل چکاہے، چاقو کے بلیڈ اور دستے پر نورمقدم کاخون مل گیا، جبکہ اس پر جس آلےسےتشددکیاگیاوہ بھی برآمدکرلیاگیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں