خان پور ڈیم میں کشتی الٹ گئی، بچوں کو بچاتے بچاتے خاتون ٹیچر ڈوب گئیں

راولپنڈی کے علاقے صادق آباد سے خان پور ڈیم سیر و تفریح کے لیے جانے والے طالبعلموں کی کشتی چٹان سے ٹکرانے کے بعد باعث الٹ گئی۔واقعے میں ایک خاتون ٹیچر جاں بحق باقی تمام افرا دکو بچا لیا گیا، چار طالبعلموں کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق ایک ہی کشتی میں 8 اساتذہ اور 26 طالبعلم سوار تھے، کشتی گہرے پانی میں پہنچتے ہی پانی میں موجود چٹان سے ٹکرائی اور الٹ گئی۔عینی شاہدین کے مطابق واقعے میں جاں بحق ہونے والی ٹیچر نے آخری دم تک ڈوبتے بچوں کو بچانے کی کوشش کی اور اسی میں خودجاں بحق ہوئیں۔مقامی افراد اور ریسکیو 1122 نے موقع پر پہنچ کر تمام بچوں اور اساتذہ کو ریسکیو کیا۔ ایک خاتون ٹیچر جاں بحق ہوئیں جبکہ چار بچوں کی حالت انتہائی تشویشناک ہے، مقامی پولیس نے بھی موقع پر پہنچ کر تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں