وزیراعظم کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کی شرکت

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کے اجلاس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ڈی جی آئی ایس آئی ندیم انجم نے شرکت کی۔ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وزیراعظم ہاؤس میں اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا، جس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم، وفاقی وزرا اسد عمر، شاہ محمود قریشی اور فواد چوہدری نے شرکت کی۔ذرائع کے مطابق اعلیٰ عسکری اور سول قیادت نے مختلف امور پر مشاورت کی، جب کہ سیکیورٹی اور خطے کی صورتحال پربھی بات چیت کی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں