بریگیڈیئر (ر) مصدق عباسی کو معاون خصوصی برائے احتساب مقرر کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: سابق ڈی جی نیب بریگیڈیئر (ر) مصدق عباسی کو معاون خصوصی برائے احتساب مقر رکرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق مصدق عباسی کی تعیناتی کانوٹی فکیشن جلد جاری کیا جائے گا، بریگیڈیئر (ر) مصدق عباسی کو شہزاد اکبر کی جگہ معاون خصوصی برائے احتساب مقر ر کیا جائے گا۔واضح رہے دو روز قبل مشیر داخلہ و احتساب شہزاد اکبر نے اپنے عہدے سے استعفی دیا جو وزیراعظم عمران خان نے منظور کرلیا تھا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر مشیر داخلہ شہزاد اکبر نے اپنے استعفے کی تصدیق کرتے ہوئے لکھا تھا کہ مجھے پوری امید ہے کہ پی ٹی آئی کے منشور کے مطابق احتساب کا عمل وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں جاری رہے گا، میں پارٹی سے وابستہ رہوں گا اور وکلاء برادری کے ممبر کی حیثیت سے اپنا حصہ ڈالتا رہوں گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں