صحافی حسنین شاہ کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم گرفتار

لاہور: نجی ٹی وی چینل کے صحافی حسنین شاہ کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم عامر کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ 24 جنوری کو لاہور پریس کلب (ایل پی سی) کے باہر نامعلوم مسلح افراد نے نجی ٹی وی چینل کے صحافی حسنین شاہ کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا تھا، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ صحافی کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم عامر بٹ کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔پولیس حکام کے مطابق ملزم عامربٹ کو سی آئی اے پولیس نے جیل روڈ پر واقع ایک کار شو روم سے گرفتار کیا، ملزم گولڈ ایشیا جیولر کا مالک ہے، اور واقعہ لین دین کا تنازعہ لگتا ہے، حراست میں لئے گئے ملزم سے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔اس سے قبل پولیس نے دعویٰ کیا تھا کہ صحافی حسنین شاہ کے قتل میں ملوث 3 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے، زیر حراست افراد شوٹرز ہیں، اور پولیس کو شبہ ہے یہی ملزمان صحافی کے قتل میں ملوث ہوسکتے ہیں۔ قتل اور دہشت گردی کی دفعات کے تحت درج مقدمہ پہ مزید تفتیش جاری ہے، حتمی ملزمان کی گرفتاری کے بعد حقائق سامنے آئیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں