کراچی کنگز بمقابلہ ملتان سلطانز: انضمام دیں گے کس کا ساتھ؟

شائقین کرکٹ کی طرح پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق بلے باز انضمام الحق بھی پی ایس ایل7 کے آغاز کے شدت سے منتظر ہیں۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انضمام الحق نے پی ایس ایل اور پاکستانی کھلاڑیوں کی کارکردگی کے حوالے سے بات کی۔ انضمام الحق کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل نے پاکستان کرکٹ میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
پی ایس ایل کے افتتاحی میچ میں اپنی پسندیدہ ٹیم کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انضمام الحق کا کہنا تھا کہ ٹیم ملتان سلطانز مضبوط منصوبہ بندی کے ساتھ میدان میں اتر رہی ہے تاہم کراچی کنگز آج کے لیے ان کی پسندیدہ ٹیم ہے۔
خیال رہے کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب آج کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں منعقد ہوگی جس کے بعد ایونٹ کا پہلا ٹاکرا بابر اعظم کی کراچی کنگز اور دفاعی چیمپئن محمد رضوان کی ملتان سلطانز کے درمیان ہوگا جو شام 7 بجے شروع ہو گا۔دوسری جانب انضمام الحق نے پاکستانی کھلاڑیوں کی کارکردگی پر اپنے تاثرات کااظہار بھی کیااور کہا کہ پاکستان کے پاس دنیا کے بہترین کھلاڑی ہیں ۔
انضمام الحق کا کہنا تھا کہ سال 2021 پاکستان کرکٹ کے لیے ایک غیر معمولی سال رہا اور پاکستانی کھلاڑی اپنی کارکردگی کے باعث سرخیوں میں رہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں