دعا منگی کیس؛ اغوا کا ملزم پولیس اہلکار کو شاپنگ کرانے کا چکمہ دے کر فرار

کراچی: کراچی میں اغوا کا ملزم پولیس اہلکار کو شاپنگ کرانے کا چکمہ دیکر فرار ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق ہائی پروفائل دعا منگی اغوا برائے تاوان کیس کا مرکزی ملزم زوہیب قریشی کورٹ پولیس کو چکمہ دے کر فرار ہوگیا، کورٹ میں پیشی کے بعد جب ملزم جیل نہیں پہنچا تو جیل حکام میں کھلبلی مچ گئی اور فوری طور پر اس کی تلاش شروع کر دی گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے اطلاعات ہیں کہ ملزم زوہیب قریشی اور اس کے دیگر ساتھیوں کو عدالت میں پیشی پر لے جایا گیا تھا جہاں سے واپسی پر زوہیب قریشی کو پولیس اہلکار شاپنگ کرانے کے لیے طارق روڈ لے گئے، اور ملزم وہیں سے پولیس کو چکمہ دے کر فرار ہوگیا، ملزم کی حفاظت پر مامور 2 اہلکاروں کو حراست میں لے لیا گیا ہے، جب کہ فیروز آباد تھانے میں ملزم کے فرار کا مقدمہ درج کیا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ ملزم نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ 30 نومبر 2019 کو ڈیفنس کے علاقے سے دعا منگی کو اغوا کر کے تاوان وصول کیا تھا، جس کی گرفتاری سابق کراچی پولیس چیف غلام نبی میمن نے پریس کانفرنس میں ظاہر کی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں