وفاقی کابینہ کا ہفتہ وار اجلاس کل نہیں ہوگا

اسلام آباد: وفاقی کابینہ کا ہفتہ وار اجلاس کل نہ بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی مصروفیات کے باعث کل کابینہ کا اجلاس نہیں ہوگا اور کابینہ اجلاس کے لیے سمریز بھی وزارتوں سے نہیں منگوائی گئی ہیں۔دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہےکہ وزیراعظم عمران خان نے کل بہاولپور کے دورے کا فیصلہ کیا ہے جہاں وہ صحت انصاف کارڈ کی تقریب میں شریک ہوں گے اور تقریب سے خطاب بھی کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں