فٹ پاتھ پربیٹھ کرگانا گاتے عاطف اسلم کی ویڈیو وائرل ہوگئی

لاہور: گٹارتھامے فٹ پاتھ پربیٹھ کرگانا گاتے عاطف اسلم کی ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہوگئی۔ صارفین نے عاطف اسلم کے انداز کوخوب سراہا۔ٹوئٹرپرشئیرکی گئی ویڈیو میں عاطف اسلم کوفٹ پاتھ پربیٹھ کرگٹاربجاتے اورگنگناتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ٹوئٹرپرویڈیو شئیرکرنے والے سوشل میڈیا صارف کا کہنا تھا کہ وہ دوست کی سالگرہ کی تقریب کے بعد باہرآئے تویونیورسٹی کے فٹ پاتھ پرعاطف اسلم کودوستوں کے ساتھ بیٹھے دیکھا۔
عاطف اسلم کودیکھ کرخوشی سے سرشارصارف نے عاطف سے درخواست کی کہ وہ سالگرہ کے تحفے کے طورپران کے دوست کے لئے کچھ گائیں۔ عاطف اسلم نے درخواست قبول کی اورگانا گنگنایا۔
عاطف اسلم کا عوامی انداز سوشل میڈیا صارفین کوبھا گیا اورویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہوگی۔ سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا کہ عاطف اسلم نہ صرف اچھے گلوکاربلکہ اچھے انسان بھی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں