الیکشن کمیشن نے خیبر پختون خوا کے وزیر کو 5 سال کیلیے نااہل قرار دیدیا

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے خیبر پختون خوا کے وزیر شاہ محمد اور ان کے بیٹے کو پولنگ اسٹیشن پر حملے کے جرم میں 5 سال کے لیے نااہل قرار دے دیا۔ذرائع کے مطابق خیبرپختون خوا بلدیاتی انتخابات ضلع بنوں کی تحصیل بکاخیل میں امن و امان کیس میں الیکشن کمیشن نے اہم فیصلہ جاری کردیا، الیکشن کمیشن نے صوبائی وزیر شاہ محمد اور ان کے بیٹے کو 5 سال کے لیے نااہل قرار دے دیا۔صوبائی وزیر اور ان کے بیٹے اگلے 5 سال تک الیکشن نہیں لڑ سکیں گے، دونوں افراد بکاخیل پولنگ اسٹیشن پر حملے میں ملوث تھے، الیکشن کمیشن نے ان دونوں کو حملے کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں